وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو آج ( منگل) کے روز اپنی رہائشگاہ پر مدعو کر لیا ، اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور مرکزی قائدین کو موجودہ صورتحال پر غوروخوض کے لئے آج منگل کے روز اپنی رہائشگاہ پر مدعو کیا ہے جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
style=”display:none;”>