وزیراعظم محمدشہبازشریف نے جمعرات کی صبح اسلام آباد میں بلیولائن اورگرین لائن میٹروبس سروس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ منظم،صاف ستھری اورباقاعدہ بس سروس کی فراہمی موجودہ حکومت کاایک بڑااقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے گرین لائن اوربلیو لائن میٹروبس سروس کا آغاز خصوصا ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں قابل تعریف اقدام ہے۔ شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میٹروبس سروس کے راستوں پرفوری طور پر مسافرسٹیشن مکمل کرنے سمیت منصوبے سے متعلق تمام سہولیات جلدازجلدفراہم کی جائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان دونوں میٹروبس سروسزپرمسافروں کوایک ماہ کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کااعلان کیا۔وزیراعظم نے میٹروبس آپریشن کمانڈاینڈکنٹرول سنٹرکی عمارت کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے بھی تقریب سے خطاب کیاجبکہ سی ڈی اے کے چیئرمین عامراحمدعلی نے منصوبوں کے اہم پہلووں کے بارے میں شرکا کوآگاہ کیا۔گرین لائن میٹرو بس سروس بھارہ کہو سے پمزہسپتال اسلام آباد کے درمیان چلے گی۔ساڑھے پندرہ کلومیٹرطویل اس روٹ پرآٹھ سٹیشنزہوں گے۔بلیولائن میٹروبس سروس کورال چوک سے پمز کے درمیان چلے گی، بیس کلومیٹرطویل روٹ پر تیرہ سٹیشن ہوں گے۔
ادھر اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف پاکستان میں بڑے پیمانے پر سفری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے اور مواصلاتی رابطے کے بانی ہیں۔ ان منصوبوں میں لاہور میٹرو، لاہور سپیڈوبس سروس، اورنج ٹرین، ملتان میٹرو، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو، اسلام آباد ریڈ لائن، بلیو لائن، گرین لائن او ر اورنج لائن بس سروس شامل ہیں۔
style=”display:none;”>