اپ ڈیٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیا۔
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کوصوبائی حکومت کے ساتھ مل کر فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم نےامدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیاجس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نےواقعہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا بھی اظہارکیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئےبرن سینٹرز منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
style=”display:none;”>