وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
سیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق ضرورت پڑی تو یہی کمیٹی تحریک انصاف کے ساتھ لانگ مارچ اور اگلے انتخابات سے متعلق بات چیت کرے گی۔
style=”display:none;”>