وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کے مختلف حصو ں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کو دی جانے والی نقد رقوم اور نقصانات کے ازالے کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کی گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو میں صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیلاب کی وجہ سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔
وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار کی نقد رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا گزشتہ روز حکم دیا تھا۔۔
style=”display:none;”>