وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کا امکان ہے۔
چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرر کے لئے وزارت دفاع کی طرف سے بھیجی گئی سمری وزیر اعظم ہاؤس میں موصول ہو چکی ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس نے بدھ کی صبح ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آفس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کی سمری موصول ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے ناموں کا پینل موصول ہوا ہے۔
وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کریں گے۔
style=”display:none;”>