حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی۔ حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔ ادھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسےہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی سخت شرط رکھی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روز بات ہورہی ہے لیکن ان کی ہر بات نہیں مان سکتے ان سے معاہدہ جون میں ہو جائے گا ۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں ٹیکس نہیں لگائیں گے مگر سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔
نیپرا کے مطابق اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا، بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، بجلی کا ٹیرف بڑھنےکی بنیادی وجہ روپےکی قدر میں کمی ہے، ٹیرف بڑھانےکی وجہ کپیسٹی لاگت اور عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے۔
دوسری اہم خبر یہ ہے کہ نیپرا کے مطابق مالی سال 23-2022 کے لیے نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپےفی یونٹ تعین کیا ہے، ڈسکوز کے ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے، ڈسکوز کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز 13.46 سےکم کرکے 11.70 فیصد کردیے ہیں۔
style=”display:none;”>