صدر مملکت عارف علوی نےپاک فوج میں اعلی ترین عہدوں پر تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پاک فوج میں اعلی ترین عہدوں پر تعیناتیوں کے لئے سمری جمعرات کی صبح صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔
صدر کی منظوری کے بعدجنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آج ہی وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقات ہوگی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا صدر مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
style=”display:none;”>