صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر د یں۔ صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کی۔ محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
دیگر مجرموں میں گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت پانے والے محمد عمران ولد فقیر محمد، اپنے والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت پانے والے مجرم محمد افضل ولد محمد اصغر علی اور دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کرنے والے مجرموں محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف کرنے، معطل کرنے یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
style=”display:none;”>