متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید ال نہیان آج ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ معزز مہمان جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچایا جائے گا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ شیخ محمد بن زید ال نہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کی علیحدگی میں ملاقات ہو گی۔
متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے تھے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ ان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر وفاقی دالحکومت میں مقامی طور پر تعطیل ہے۔
style=”display:none;”>