صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 14 اگست کو ہرنائی، بلوچستان میں شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوانوں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے نائیک محمد عاطف اور سپاہی قیوم جاوید کے لواحقین سے فون پر بات کی۔ صدر مملکت نے فرض کی انجام دہی میں جان قربان کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات کے لئے اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
style=”display:none;”>