صدرڈاکٹرعارف علوی نے فوجداری قوانین ترمیمی بل دوہزار بائیس اوربیرونی سرمایہ کاری ترمیمی بل دوہزار بائیس کی توثیق کی ہے۔ فوجداری ترمیمی بل دوہزار بائیس کے ذریعے پاکستان پینل کوڈ اٹھارہ سو ساٹھ میں خودکشی کی کوشش کی سزا سے متعلق سیکشن تین سو پچیس کو ختم کیاگیاہے۔
بیرونی سرمایہ کاری ترمیمی بل دوہزار بائیس کےذریعے بیرونی سرمایہ ایکٹ دوہزار بائیس کے سیکشن ایک میں ترمیم کی گئی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منظورکئے۔
style=”display:none;”>