صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے رکن ہوں گے۔ وفاق سے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسد محمود اور اقتصادی کونسل کے ممبرز تعینات کئے گئے ہیں۔
پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل منظور کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی اُمور اور سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے سمری کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی درخواست کی تھی۔
style=”display:none;”>