وزیراعظم آفس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کی سمری موصول ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک ٹویٹ کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے ناموں کا پینل موصول ہوا ہے۔
وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کریں گے۔اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ چھ سینئر افسروں پر مشتمل ایک پینل کے نام وزرات دفاع کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اگرچہ ان دونوں ٹویٹ میں سینئر افسروں کے نام نہیں بتائے گئے مگر میڈیا کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اورلیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام اس فہرست میں شامل ہیں جنہیں چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تعینات کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>