پاکستانی سائیکلنگ ٹیم اگلےماہ ورلڈ روڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ سترہ ستمبر سے سے پچیس ستمبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔
معظم خان کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے فائنل ٹرائل میں تین مرد اور تین خواتین سائیکلسٹ کا انتخاب کیا۔ جن میں اسماعیل انور، عزت اللہ، نجیب اللہ، زینب رضوان، رابعہ غریب اور راجہہ شبیر شامل ہیں، ، سیکرٹری فیڈریشن اور سربراہ سلیکشن کمیٹی معظم خان کا کہنا تھا کے ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور سپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
ورلڈ چمپئن شپ میں دو مرد اور دو خواتیں سائیکلسٹ ملک کی نمائندگی کرینگی، چار رکنی ٹیم کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے کیاجائے گا۔ چیمپین شپ میں شرکت سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔
style=”display:none;”>