پاک فوج نے دستیاب وسائل میں ہی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افواج نے یوٹیلٹی بلز اور پٹرول پر آنے والے اخراجات کو مزید محدود کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز پوری فوج میں ڈرائی ڈے ہوگا۔ فیصلہ کے مطابق ایمرجنسی کے سوا کوئی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔
تربیتی مشقوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جائے گی اور غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک آرمی نے کورونا کے لئے ملنے والی رقم میں سے 6 ارب روپے بچا کر واپس کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹ/ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں بھی فوج لگ بھگ پونے 2 سو ارب روپیہ سالانہ خزانے میں جمع کراتی ہے۔
style=”display:none;”>