جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی جانب سے کل پاک افریقہ تجارتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر 130 سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر نوید قمر نے کہاہے کہ کانفرنس کا مقصد جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی کے رکن ممالک کو پاکستان کے برآمدی شعبوں کی نمائش کرنا ہے۔
style=”display:none;”>