سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک نیب کا ادارہ ہے ملکی معاملات نہیں چل سکتے ۔۔ نیب کی وجہ سے ہزاروں ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔
چیئر مین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا کہ وہ سیاسی طور پر کس کے ہاتھوں استعمال ہوئے۔ انہوں نے کہا ریکارڈ بتائے گا کہ نیب نے ایک روپے کی کرپشن نہیں روکی۔
style=”display:none;”>