پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ نے منگل کو ہوٹل میں آرام کیا۔
ذرائع نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی کا دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچے کا بتایا۔ اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم (آج) منگل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
style=”display:none;”>