آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد قومی اسکواڈ آج رات میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا۔
قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی راولپنڈی پہنچیں گے۔
محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور جبکہ اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی لینڈ کریں گے۔باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔
style=”display:none;”>