صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے تین رکنی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔ ٹیم کے ارکان فوری طور پر کینیا روانہ ہوں گے جہاں وہ کینیا کی پولیس اور حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کریں گے۔
ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حمید اور آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد شامل ہیں۔
وزارت خارجہ اور نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن، کمیٹی ارکان کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ ٹیم واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
style=”display:none;”>