عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو قرضہ دینے پر غور کیا جائےگا۔
اگر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری دیتا ہے تو عالمی ادارہ پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اور رواں سال کے بقیہ حصے کے دوران 4 ارب ڈالر فراہم کرےگا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے آٹھویں اور نویں قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی جو تقریبا ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ کرنے سے غلط پیغام جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ وہ آئی ایم ایف کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) سے سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی امداد کی درخواست کرے گا۔
style=”display:none;”>