پاکستانیوں کی دو تہائی اکثریت قبل از وقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔ 60 فیصد لوگ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم آئی پی ایس او ایس کے تازہ ترین سروے کے مطابق اس سوال پر کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت کا بڑھانا ناگزیر مجبوری ہے، اور یہ ملک کے لئے مجموعی طور پر اچھا ہوگا کے جواب میں انیس فیصد نے اتفاق کیا اور 62 فیصد نے اختلاف کیا ہے۔
اس سوال پر کہ کیا اس وقت پیٹرول کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلا ت میں شدید اضافہ کرے گا؟ انسٹھ فیصد نے اثبات میں جواب دیا جبکہ صرف سترہ فیصد نے اتفاق کیا۔ اس سوال پر کہ کیا آپ کے خیال میں موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے یا مڈٹرم الیکشن کا اعالن کرنا چاہئے؟ پر چونسٹھ فیصد نے فوری انتخابات کے حق میں رائے دی اور چھتیس فیصد نے اس سے اختلاف کیا
style=”display:none;”>