جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہے ہیں۔ وزیراعظم فومیو کشیدا کے دفتر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہیں ہلکا بخار اور کھانسی کی شکایت ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فومیو کشیدا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تنہائی اختیار کرلی ہے۔
style=”display:none;”>