وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اعلی ترین عہدوں پر تعیناتیوں کے لئے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل معاملہ فائنل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمری میں چار ناموں پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا اور ہیجانی کیفیت دو دن میں ختم ہوجائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسے تقررکو عوامی مباحثہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ فیصلے قانون وآئین اوروطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہئیں۔
style=”display:none;”>