اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیئے کہ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو، لیکن شہباز گِل کے غیر ذمے دارانہ بیان کا کسی طور پر جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہو جانے کے بعد شہباز گِل کی ضمانت کی منظوری کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیے کہ جب تک ٹھوس مواد نہ ہو کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد شہباز گل کے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ‘ جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’ہمارے لیے اللّٰہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے‘۔
style=”display:none;”>