اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اعظم سواتی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نےسماعت کی۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر ایک ہی واقعہ کے پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں، اس لئےاعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے اور اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ کو احکامات جاری کئے جائیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ اعظم سواتی اسلام آباد میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
اس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
style=”display:none;”>