انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اورامریکہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کا سٹیٹس بڑھا دیا ہے اور اب یہ ٹیمیں آئندہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے مقابلوں میں شرکت کر سکیں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پانچوں ٹیمیں ایک روزہ کھیلوں میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی مقابلوں میں شریک ہونے کی اہل ہیں۔
آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس نے کہا، “پانچ مزید ٹیموں کو او ڈی آئی کا درجہ دینے سے ہمیں خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔”
style=”display:none;”>