امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب ایک حملہ آور نے کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر میں گھس کر ان پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا۔
نینسی پیلوسی کے ترجمان نے کہا کہ پال پیلوسی پر ایک حملہ آور نے گھر میں داخل ہو کر حملہ کیا، جس سے ان کی کھوپڑی میں فریکچر ہوگیا۔ترجمان کے مطابق حملہ آور سپیکر نینسی پیلوسی کی تلاش میں تھا اور پال گھر پر اکیلے تھے کیوں کہ ان کی بیوی بطور سپیکر خدمات کے لیے واشنگٹن میں موجود تھیں۔ حکام نے کہا ہے کہ 82 سالہ پال پیلوسی کی حملے کے بعد سرجری ہوئی اور وہ اب ہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔
style=”display:none;”>