اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں نامزد وکلاء پر 30 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔
نامزد وکلاء کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔ عدالت نےتمام نامزد ملزمان کو آئیندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔مقدمے میں نامزد 28 سے زائد وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ۔فرد جرم سے قبل چالان کی نقول فراہم کرنے کی وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے وکلاء کو چالان کی نقول فراہم کردیں ۔
8 فروری 2021 کو وکلاء نے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیاتھا۔پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت 30 سے زائد وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے
style=”display:none;”>