حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کرتے ہوئے پٹرول کی قمیت میں اضافہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پینتالیس پیسے اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے تیس پیسے کمی کی گئی ہے۔
style=”display:none;”>