سپریم کورٹ کو وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بتایا گیا کہ عدالت کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کرتے ہوئے بھونگ کے مقام پر انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا۔
اس حوالے سےنیشنل ہائی وے اتھارٹی کو احکامات جاری کر دیےگئے ہیں۔ عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت آئندہ سال جنوری کے لیےملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>