سال کا دوسرا گرینڈ سلام’فرنچ اوپن‘ کل سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔
دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کیریئر کا 21 واں گرینڈ سلام ٹائٹل حاصل کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔جیتنے کی صورت میں جوکووچ موجودہ ریکارڈ ہولڈر اسپین کےرافیل نڈال کے برابر ہو جائیں گے جنہوں نے سب سے زیادہ اکیس گرینڈ سلامز جیت رکھے ہیں۔ نڈال نے 21میں سے 13گرینڈ سلامز پیرس کلے پراپنے نام کئے ہیں۔گرینڈ سلام سے قبل رافیل نڈال کے پاؤں کی انجری جوکووچ کےلئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے، لیکن 19 سالہ کارلوس الکاراز دونوں اسٹارز کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔ الکاراز نے میڈرڈاوپن میں نڈال اور جوکووچ کو ہرایا تھا۔
عالمی نمبر دوروس کے ڈینیل میدویدیونے کہا کہ وہ چیمپئن شپ میں روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر پابندی پر ومبلڈن\ منتظمین کےخلاف کھیل کی ثالثی عدالت میں نہیں جائیں گے۔
سابق عالمی نمبر ایک اور4مرتبہ کی گرینڈ سلام فاتح جاپان کی ناؤمی بھی فرنچ اوپن میں واپسی کےلئے پرعزم ہے۔24 سالہ کھلاڑی گزشتہ سال ڈپریشن کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔اوساکا نے ذہنی صحت کو بچانے کے لیے گزشتہ سال کے آخر میں ٹینس سے وقفہ لیا تھا۔
style=”display:none;”>