ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تاثر کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ ترجمان کے مطابق جس دورے کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا جس کا پاکستان سے تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ فلسطین کے حوالے سے پاکستان میں مکمل قومی اتفاق رائے ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مستقل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، فلسطینی ریاست کا قیام جسکا دارالحکومت القدس الشریف ہو خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
style=”display:none;”>