وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے 21 دسمبر تک امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں کورونا، اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تباہی پر تبادلہ خیال ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات اورعالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل مباحثے میں شرکت بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رہنماوں، حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکن سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
style=”display:none;”>