سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر روس کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ پینتیس ٹن امدادی سامان سے بھرا جہاز سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی مشیر برائے بحالی و امداد حاجی رسول بخش چانڈیو اور روس کے کراچی میں کونسل جنرل آندرے فیدوروف نے وصول کیا۔
اس موقع پر این ڈی ایم کراچی کے انچارج کرنل ساجد اور وزارت خارجہ کے افسران بھی موجود ہیں۔ امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل دودھ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
style=”display:none;”>