بلوچستان میں چلغوزوں کے قیمتی جنگلات میں دو ہفتوں سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ آگ بجھانے کی کاروائی میں آرمی اور ایف سی ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران تین مقامی افراد جھلس کر جانحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ خیبر پختونخوا سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزوں کے جنگل کے زیادہ گھنے حصے میں لگی ہے جس کی لپیٹ میں قریبی انسانی آبادیوں کے آنے کا خطرہ ہے اس لیے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
style=”display:none;”>