وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کے خاندان کے افرادسے متعلق غیرقانونی اور غیرمصدقہ ٹیکس معلومات کو لیک کرنے کاسختی سے نوٹس لیاہے۔
یہ ٹیکس قوانین سے متعلق خفیہ معلومات ظاہرکرنے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ وزیرخزانہ نے معاون خصوصی طارق محمودپاشا کو انکوائری کرنے کا حکم دیاہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں کہ کس طرح ایف بی آرکے ڈیٹاتک رسائی اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ چوبیس گھنٹے میں پیش کی جائے۔
style=”display:none;”>