مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چھوٹی دکانوں پر ٹیکس لگانے میں مجھ سے غلطی ہوئی تھی۔ چھوٹی دکان پر بھی ٹیکس 3 ہزار روپے ہی لگا تھا، ایف بی آر نے 3 ہزار کی جگہ 6 ہزار روپے لگادیا۔
انھوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اب ایک روپیہ کا بھی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حقیقی آزادی کا نعرہ لگانے والی جماعت 48 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بھی یہ کہا کہ ہم سب کو بیٹھ کر چارٹر آف اکانومی کرنا ہوگا۔
اس ٹی وی پروگرام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرضے کیلئے 4 ارب ڈالر کا بندوبست کہیں اور سے کرنے کی شرط لگائی تھی، آئی ایم ایف کو کل تک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے بھیج دیں گے۔
style=”display:none;”>