وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے وکیل نے دونوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہ دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور عدالتی احاطے سے عام سائلین کو باہر نکال دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دلائل دیئے۔
امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں، ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہ لا سکی، پچھلے دور میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی، لاہور ہائیکورٹ بھی سیاسی انجینئرنگ کو حقیقت قرار دے چکی ہے، باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کے لئے حکومتی مشینری کو استعمال کیا گیا۔
دورانِ سماعت وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت کی اجازت کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
style=”display:none;”>