صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی سات راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کا معاملے پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ تحریک انصاف کے امیدوارشبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی ۔پی ٹی آئی امیدوار نے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔
style=”display:none;”>