الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لئے۔ سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان واپس لے لیے گئے ہیں۔
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔ پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔جس پر کا رروا ئی کی گئی۔ انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
style=”display:none;”>