الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت پیر کو الیکشن کمیشن میں ہوئی۔
دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست خالی قرار دینے کا آرڈیننس آیا تھا، جس پر اسحاق ڈارکے وکیل سلمان اسلم بٹ کمیشن میں پیش ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بطور کامیاب امیدوار 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ ا نہو ں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا نوٹس واپس لے۔
کوئی رکن پانچ سال بھی حلف نہ اٹھائے تو نااہل نہیں ہوسکتا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا، اسحاق ڈار پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے حوالے سے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
style=”display:none;”>