الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبے کے گورنروں کو خط لکھا ہے اور انہیں صوبائی اسمبلیوں کے انعقاد کے لئے وسط اپریل کی تاریخیں تجویز کردی ہیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کے پرنسپل سیکریٹریز کو لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے نوے روز کے اندر انتخابات منعقد کرانا گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے۔
خیبر پختونخوا کے گورنر بلیغ الرحمان کے پرنسپل سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی اس لئے صوبے میں 13 اپریل تک انتخابات کا انعقاد ہو جانا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں الیکشن کی تاریخ 9 سے 13 اپریل مقرر کی جائے۔
خیبر پختونخوا کے گورنر غلام علی کے پرنسپل سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی اس لئے صوبے میں 17 اپریل تک انتخابات کا انعقاد ہو جانا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کی تاریخ 15 سے 17 اپریل مقرر کی جائے۔
style=”display:none;”>