الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق معاملے کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ وزیر آباد واقعہ کے بعد عمران خان زخمی ہیں، ڈاکٹرز نےانہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت تیرہ دسمبر کو ہو گی۔
style=”display:none;”>