پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ آج حق کی جیت ہوئی، ہم نے ایک پہاڑ سے ٹکر لی تھی۔ ا لیکشن کمیشن کے با ہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے پاکستانی اداروں پر بھروسہ کیا اور انہوں نے ہمیں انصاف دیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کو غیر ملکی کمپنیوں نے فنڈنگ کی۔الیکشن کمیشن نے تصدیق کی کہ پارٹی کے سربراہ نے جو سرٹیفکیٹ جمع کرائے وہ جھوٹے تھے۔
style=”display:none;”>