الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے اور ان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے تھے جس کے بعد آج الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔
ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ، این اے24چارسدہ 2، این اے 31 پشاور5 ، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔
style=”display:none;”>