ملک میں جاری سیاسی بحران کا منفی اثر ملکی کرنسی پر مسلسل پڑ رہا ہے اور روپئے کی ڈالر کے مقابلے میں قیمت میں گراوٹ جاری ہے۔
ملکی کرنسی کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ڈالر6 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 222 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
منگل کو دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جہاں گزشتہ روز ڈالر 215 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
آج انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر اونچی اڑان کے بعد 224 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک کے دو کاروباری دنوں میں ڈالر11.04روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ یکم سے 19 جولائی کے دوران ڈالر 17.14روپے مہنگا ہوا ہے۔