کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قیمت تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ ‘ اسی ہفتہ جوں ہی حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا، روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔’
ہفتہ کے روز تو بینکوں میں ڈالر کی لین دین نہیں ہوئی، لیکن اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ اسی تیزی سے جاری رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ڈالرکی قدر 271 روپیہ پر پہنچ گئی تھی جو اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
رواں ہفتہ ڈالر کی انٹر بینک قدرمیں 32 روپے 93 پیسے کا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
style=”display:none;”>