ممتاز ماہر معیشت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ لگایا جانے والے کیپیٹل ویلیو ٹیکس ( سی وی ٹی ) غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں شبر زیدی نے لکھا کہ سی وی ٹی پہلی بار وفاقی حکومت نے غیر منقولہ جائیداد پر 1989 میں عائد کیا تھا اور بعد میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ٹیکس صوبوں کو منتقل ہو گیا ہے اس لئے وفاقی حکومت ایک ہی طرح کے دو ٹیکس عائد نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ 2022.23 کے بجٹ میں اس ٹیکس کو بیرون ملک جائیدادوں پر بھی لاگو کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایسا کرنا ممکن ہی نہیں کیونکہ یہ کسی بھی صوبے کی حدود میں واقع نہیں ہوں گی۔
style=”display:none;”>